خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی درہم کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی، قدر 20.25 پر آگئی۔

خلیج اردو: خام تیل کی مضبوط قیمتوں اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جمعرات کی صبح امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

جمعرات کے روز گرین بیک کے مقابلہ میں انڈین روپے کی قیمت پانچ پیسے گر کر 74.37 اور اماراتی درہم کے مقابلے میں گر کر 20.25 ہوگئی ۔

ریلائنس سیکیورٹیز نے ایک تحقیقی نوٹ میں کہا کہ کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے خدشات کے دوران اقتصادی خطرات نسبتا” کمزور رہے۔

نوٹ میں مزید کہا گیا کہ ایشین کرنسیوں نے جمعرات کو ڈالر کے مقابلے کمزور ہونا شروع کردیا ہے اور یہ ہندوستانی روپے پر بھی وزن ڈال سکتا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچر 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 75.13 ڈالر فی بیرل رہا۔

ایکوئٹی فرنٹ پر ، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 40.01 پوائنٹس یا 0.08 فیصد کی کمی سے 52،442.70 پر ٹریڈ کررہا تھا ، جبکہ این ایس ای کے وسیع تر نفٹی 6 پوائنٹس یا 0.04 فیصد کمی سے 15،715.50 پر بند ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button