خلیجی خبریںعالمی خبریں

بیروت پر اسرائیل جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری,، آٹھ منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی،چار افراد جاں بحق ، 23 زخمی

خلیج اردو
بیروت؛ لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے پانچ میزائلوں سے آٹھ منزلہ عمارت کو نہ صرف ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا بلکہ زمیں میں گہرا پڑ گیا ۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز سےاب تک لبنان پر 12 فضائی حملے کئے ہیں،آئی ڈی ایف کے مطابق حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اور فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ حزب اللہ کا سینئر عہدیدارتھا لیکن تاحال نہیں معلوم کہ صیہونی ریاست کو اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی یا نہیں؟ حملوں کے باعث اب تک تین ہزار پانچ سو 83 لبنانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حزب اللہ نے کچھ دیر قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے حیفا میں تیکنیکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں اسرائیل کا فوجی تربیتی کالج بھی موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button