خلیج اردو: اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارڈر گارڈ فورسز نے کل ہفتے کے روز شام سے آنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ اس مسلح ڈرون نےاردن کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ اس میں دستی بم اور رائفل موجود تھی۔
بیان میں مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے "بارڈر گارڈ فورسز نے سراغ لگایا کہ ایک ڈرون شامی سرزمین سے اردن کی سرزمین میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسے اردن کی حدود میں مار گرایا گیا۔