خلیج اردو: شیخہ فاطمہ بنت مبارک رضاکارانہ پروگرام اور فرنٹ لائن ہیرو آفس متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے فرنٹ لائن پروفیشنلز کو ہنگامی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے نئے جامع پروگرام کے تحت عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائےگی۔ "جاہزیہ” تربیت کے اس نئے اقدام سے فرنٹ لائن پیشہ ور افراد کی ہر سطح پر علم اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا جو ہنگامی صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات کے عوام کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جاہزیہ متحدہ عرب امارات کے عوام کی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں حفاظت کو یقینی بنائے گا پیشہ ور افراد کے ایک انتہائی ہنر مند نیٹ ورک کو متعدی وبا وں سے لے کر متعدد امکانی صورتحال جیسے قدرتی آفات ، آگ اور ایٹمی حادثات کے لئے جدید طبی اور ردعمل کی تربیت دی جائے گی۔ فرنٹ لائن ہیروز آفس کے بورڈ کے چیئرمین شیخ سلطان بن طحنون آل نہیان نے کہا کہ بحیثیت قوم اپنے لوگوں کے حوالے سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے متحدہ عرب امارات کی ممکنہ خطرات سے حفاظت کے لئے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی اعلی درجے کی تیاری رکھیں۔اس کے ساتھ ، اپنے فرنٹ لائن پروفیشنلز کو اعلی معیار کی تربیت کی فراہمی بھی ہمارا فرض ہے۔ جنرل ویمن یونین کی سیکرٹری جنرل نورہ السویدی نے کہا کہ ہم مل کر دفاع کی پہلی لائن کی صلاحیتوں کو استوار کررہے ہیں اور اپنے ملک کے ہنگامی ردعمل کے لئے پیشہ ور افراد کی تیاری اور صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جاہزیہ کو امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کے کنسورشیم کے تیار کردہ پروگرام کی طرز پر استوار کیاگیا ہے جس کےکامیاب شرکاء کو نیشنل ڈیزاسٹر لائف سپورٹ فاؤنڈیشن (یو ایس اے) امریکن اکیڈمی آف فیملی فزیشن سمیت ، امریکہ اور برطانیہ کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ممتاز انتظامی اداروں کی جانب سے تصدیق نامہ فراہم کیا جائے گا۔ نورہ السویدی نے کہاکہ جاہزیہ کے ساتھ ہم فرنٹ لائن ہیروز کو زندگی بچانے کی جدید تربیت فراہم کر رہے ہیں جو ممکنہ خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی قوم اور اپنے عوام کی حفاظت کے لئے عظیم ذمہ داری اپنے سر لیتے ہیں۔ جاہزیہ پروگرام میں تمام طبی پیشہ ور افراد ، ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کے ارکان ، ہنگامی اور بحرانی ردعمل کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والا عملے اور فرنٹ لائن ہیرو آفس کے تمام پیشہ ور افراد اور رضاکارشرکت کرسکتے ہیں۔پہلا تربیتی کورس جنوری 2021 میں شروع کیا جائے گا
2 منٹ






