خلیجی خبریں

اومان میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دی گئی

خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
مسقط: اومان میں غیر ملکیوں کو بڑی عمارتوں میں یونٹس خریدنے کی اجازت دے دی گئی۔ غیر ملکی افراد کسی بلڈنگ کا 40 فیٓصد تک کی ملکیت خرید سکتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کسی رہائشی علاقے میں اب غیر ملکی افراد کسی اپارٹمنٹ میں فلیٹس خرید سکتے ہیں۔

وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری آبادی ڈاکٹر خلفان آلشہیلی نے وزارت کی جانب سے یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔اس میں رہائشی علاقوں میں فلیٹس کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے یہ فیصلہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے رئیل اسٹیٹ شعبے کو ترقی دینا حکومت کے اہداف کا حصہ ہے۔

یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ فیصلے کا اطلاق صرف ان جائیداوں کے حوالے سے ہوگا جو کثیرالمنزلہ ہوں۔ اس حوالے سے مسقط ، باوشیر کی ولایت ، الامیرات اور السائیب میں ہوگا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button