خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو کیلیے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے

خلیج اردو: دبئی ایکسپو کے لیے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دبئی ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا،اس دوران ایکسپو سینٹر میں پاکستانی پویلین پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیاگیا، تقریب میں یو اے ای حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔

پاکستان پویلین 28 ملین ڈالرز سے زائد لاگت میں تیار ہوا ہے، پویلین کی تعمیر کیلئے حکومت ابوظہبی نے14 ملین ڈالر امداد دی ہے۔

اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ میں ان تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس خوبصورت پویلین بنانے میں کردار ادا کیا،اس پویلین کے ذریعے ہماری 7 ہزار سال پرانی تہذیب فروغ پائے گی۔

عالمی نمائش دبئی ایکسپو اکتوبر میں ہوگی اور 6 ماہ جاری رہے گی، دبئی ایکسپو میں 100 سے زائد ممالک کے پویلین تعمیر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button