خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

انٹر نیشنل فلائیٹ میں کورونا مریض کے بیٹھنے سے کھلبلی مچ گئی

خلیج اردو: لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہونیوالی نجی ائیرلائن کی بین الاقوامی پرواز میں کورونا مریض کے بیٹھنے سے لاہور ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگ گئیں ، ایئرپورٹ پرتعینات میڈیکل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو فوری طور پر طیارے سے نیچے اتار لیا۔

آف ‏لوڈ کیا گیا مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز 412 سے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ جا رہا تھا ، مسافر نےکورونا ہونےکے باوجود سفر کی کوشش کی جس پر ٹیم نے کارروائی کی اور اسے ‏واپس اتار دیا ، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نےکورونا مریض کو محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کردیا جب کہ ایئرپورٹ پر انتظامات مزید ‏سخت کر دیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button