خلیج اردو
قطر کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایران پر آج کے حملوں کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم اور محفوظ ہے اور ملکی سطح پر کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے جو تشویش کا باعث بنے۔ وزارت نے بتایا کہ خصوصی سیکیورٹی ادارے 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مربوط نظام کے تحت عوام کی حفاظت اور خدمات کی تسلسل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری اور منظور شدہ ذرائع پر بھروسہ کریں، افواہوں یا نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ویڈیوز اور رپورٹس کو شیئر نہ کریں۔ وزارت نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تازہ معلومات مناسب وقت پر سرکاری چینلز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔






