
خلیج اردو: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دبئی کے کراؤن پرنس کو جڑواں بچوںکی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سلمان خان نے شہزادہ شیخ
حمدان کی بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مبارکباد دی۔سلمان خان نے بچوں کے لئے محبت اور نیک خواہشات کا
اظہار بھی کیا۔اس کے علاوہ اداکار سنجے دت نے بھی شیخ حمدان کو مبارک باد دی ہے۔
شیخ حمدان نے 20 مئی کو جڑواں بچوںکی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کے ایک دن بعد انہوں نے بچوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔






