خلیجی خبریں

سعودی عرب: 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج و عودہ ویزے کی مفت توسیع

خلیج اردو: سعودی حکومت پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی 30 نومبر تک مفت توسیع کررہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسی ضمن میں ایک شہری نے سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے دریافت کیا کہ 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع ہوگی۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ پابندی یا اقامہ کی مدت میں توسیع کے احکامات ایوان شاہی سے جاری ہوتے ہیں، تاحال 30 نومبر کے بعد بھی دستاویزات کی توسیع سے متعلق کوئی احکامات صادر نہیں ہوئے۔

سعودی محکمہ کا کہنا تھا کہ اگر اس بارے میں احکامات جاری ہوئے تو محکمہ پاسپورٹ کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع پہنچا دی جائے گی۔’

مملکت میں محکمہ پاسپورٹ امگریشن(جوازات) نے تارکین وطن کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ جن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی ان کی جلد کردی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button