خلیجی خبریں

سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے مزید زائرین کے لیے دروازے کھول دیے

خلیج اردو: سعودی عرب نے حال ہی میں مفت ٹرانزٹ ویزا سروس کا اعلان کیا اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں بسنے والے تارکین وطن کے لیے سعودی عرب کے وزٹ ویزے کی خاطر مخصوص پیشوں کی شرط ختم کردی ہے۔ آسان شرائط کے تحت خلیجی ملکوں میں مقیم تارکین وطن سعودی عرب کا وزٹ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے خلیجی ملکوں میں رہنے والے غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزا سسٹم ستمبر2019ء میں شروع کیا تھا۔ اس کے بعد گذشتہ برس پرسنل اور فیملی کے ساتھ وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

ٹرانزٹ ویزا نے مملکت میں سیاحت کی تحریک میں ایک بڑی جست لگائی۔ اس نے سعودی ایئر لائنز کے مسافروں کو مملکت میں داخل ہونے اور چار دن تک قیام کرنے، سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے، تقریبات میں شرکت کرنے اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی۔

مملکت سعودی عرب نے مسافروں کے لیے خود کار طریقے سے اور مفت میں ٹرانزٹ ویزا جاری کرنا آسان بنا دیا ہے۔ یہ سعودی ایئر لائنز اور فلائی ناس پر پروازوں کی بکنگ کے لیے مخصوص الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے پرواز سے 90 دن پہلے تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ویزا کے لیے قومی پلیٹ فارم اور ویب سائٹ visa.mofa.gov.sa کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔ سعودی شہریوں کو اپنے دوستوں کے لیے "ذاتی وزٹ ویزا” جاری کرنے کی اجازت ہے۔ سعودی عرب کے اندر رہنے والے غیرملکی اپنے رشتہ داروں "فیملی وزٹ ویزا” حاصل کرنے کی بھی اجازت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button