خلیجی خبریں

سعودی عرب میں دو خواتین ٹرک میں چرس اسمگل کرنے کے دوران پکڑی گئئ

گلف نیوز کے مطابق سعودی پولیس نے دو سعودی خواتین سمگلرز کو ان کے ساتھی ٹرک ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا ہے

خلیج اردو –پولیس کے مطابق  خواتین ایک ٹرک میں 224 کلوگرام چرس لے جا رہی تھیں جو انہوں نے چارے کے ڈھیر میں چھُپا رکھی تھی۔ جازان کے سرحدی علاقے کی الدائر گورنریٹ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر جب اس ٹرک کو روکا گیا تو تلاشی لینے پر سینکڑوں کلو چرس برامد ہوئی

پولیس کے مطابق  یہ تینوں سعودی شہری ہیں۔ یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب میں پکڑی جانے والی منشیات کی بڑی مقدار ہے

وزارت داخلہ کے سیکیورٹی افیئرز کے ترجمان کرنل احمد التعاون نے بتایا کہ دونوں لیڈی اسمگلرز اور ان کے ساتھی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button