خلیج اردو: سعودی عرب میں نئے پاسپورٹ کے لیے دو معروف سعودی فوٹوگرافروں کی بنائی ہوئی تصاویر کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں حرمین شریفین کی تصاویر بھی شامل ہوں گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ظافر الشھری اور عماد الحسینی نے مملکت کے مختلف تاریخی مقامات کی خوبصورت اور دلچسپ تصاویر بنائی تھیں، جن میں سے کچھ کا انتخاب سعودی پاسپورٹ کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ظافر الشھری نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میری بنائی ہوئی تصاویر نئے سعودی پاسپورٹ کا حصہ ہوں گی۔ فوٹوگرافروں نے بتایا کہ انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے شکریہ کے خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔