خلیجی خبریں

چین کا امریکہ کے ساتھ ہر قسم کی جنگ کے لیے تیار رہنے کا اعلان

خلیج اردو
بیجنگ، 6 مارچ 2025: چین نے امریکہ کے ساتھ ہر قسم کی جنگ کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیا ن نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ کسی بھی جنگ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ تجارتی جنگ ہو یا دیگر کسی نوعیت کی۔

لی جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکہ ٹیرف سمیت کسی بھی قسم کی جنگ چاہتا ہے، تو چین اس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کو منشیات کے معاملات میں ذمہ دار ٹھہرانا صرف ایک بہانہ ہے، اور دھمکیوں کے ذریعے چین کے ساتھ تعلقات طے کرنا صحیح طریقہ نہیں ہے۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کو دھونس اور دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، اور اس کے ساتھ چین کے معاملات طے کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button