خلیجی خبریں

سعودی ولئ عہد نے غیر شادی شدہ افراد کیلئے میرج گرانٹس کی شکل میں 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے

خلیج اردو: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میرج گرانٹس کے لیے لگ بھگ 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اس رقم سے مملکت میں 200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں کرائی جائیں گی، ولئ عہد محمد بن سلمان نے اس کے لیے 37 لاکھ سعودی ریال (9 لاکھ 97 ہزار 80 ڈالرز) تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ رقم ولئ عہد کے یتیموں اور مختلف طرح کی معذوریوں کے شکار افراد کی مدد کے جذبے کے تحت جاری کی جا رہی ہے، خیال رہے کہ یہ افراد ’سند محمد بن سلمان پروگرام‘ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button