خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عرب امارات کا ہسپتال سانحہ پر عراق سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے عراق کے دارالحکومت میں ہسپتال میں پیش آنے والے سانحہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بغداد کے ابن الخطیب ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحہ پر متحدہ عرب امارات متاثرین کیلئے اپنے برادر ملک جمہوریہ عراق ، اس کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور اس نقصان پر وہ عراق سے اظہار یکجہتی بھی کرتا ہے – وزارت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور عوام اس سانحہ کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس سانحہ میں متاثر ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کے متمنی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button