خلیج اردو: برطانیہ نے یکم جون سے سعودی عرب کے شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے ای ویزا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شہری الیکٹرانک ویزا کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی سفیر نے کہا کہ ای ویزا 6 ماہ قیام کیلئے کارآمد ہوگا، ای ویزا کا اقدام دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔