خلیج اردو: فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات رملہ میں صدارتی کمپاؤنڈ میں ادا کی گئیں۔
فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کو آخری رسومات سے قبل گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ خاتون صحافی کے قتل کے ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیلی حکام ہیں، صحافی کے قتل کی اسرائیلی حکام کیساتھ تحقیقات مسترد کرتے ہیں
محمود عباس نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل پر اعتماد نہیں ہے، فلسطینی اتھارٹی فوری انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے گی۔
اسرائیلی فورسز نے صحافی شیریں ابوعاقلہ کو مغربی کنارے میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔