خلیج اردو: المسجد الحرام میں صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کی عام انتظامیہ کے ڈائریکٹر حسن السویہری نے کہا ہے کہ بیت اللہ شریف میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ زمزم کے پانی کی دستیابی یقینی بنانے اور اسے محفوظ کرنے کے لیے فیلڈ ٹیموں کو تیز اور متحرک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے الاخباریہ چینل پر النہار پروگرام میں فون کال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زمزم کے پانی کے خصائص اور اس کی کیمیائی خصوصیات میں کسی قسم کی تبدیلی کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ اس میں نقص تلاش کیا جاتا ہے تاکہ نقص ہونے کی صورت میں ایسا پانی حرم تک نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کسی بھی عدم توازن کی صورت میں پانی کو بوتلوں میں پیک کرنے کے اس منصوبے کو مکمل بند کرکے انتظامیہ کو مطلع کرنا ہوتا ہے۔ مشاہدے کے مطابق نقص کا ذریعہ تلاش کیا جاتا ہے۔ پانی کا نمونہ لے کر مسئلے کی فوری تحقیقات شروع کردی جاتی ہے
المسجد الحرام میں جنرل ایڈمنسٹریشن برائے روک تھام اور صحت کی دیکھ بھال کے ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پانی پلانے والوں کی تعداد 100 سے 150 تک ہے۔ 25 ہزار کولر ہیں جو مسجد میں مختلف مقامات میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ پانی پلانے کا سارا کام نظم و ضبط کے ساتھ ہوتا ہے