خلیج اردو
اسلام آباد:مذاکرات اور مفاہمت پر پختہ یقین ہے ۔ جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ جی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا۔ ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اعظم اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے۔ ہم پاکستان کو کئی بار ٹیک آف کرتے گرا چکے۔ اب بہت ہو گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ جی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا۔ فارمیشن کمانڈرز میٹنگ کے مؤقف کو ہر پاکستانی کا مؤقف قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا سانحہ نومئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے ۔دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی ۔ سی پیک اور سکیورٹی کے حوالے سے ایشوز پر بات ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں ۔ سیکرٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں ۔ چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔
اسحاق ڈار نے جسٹس اطہرمن اللہ کے بیان پر تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے کہا اس کا جواب وزیراعظم سے پوچھیں۔ انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ سعودی ولی عہد بھی دورہ پاکستان پر آئیں گے۔