خلیج اردو
کراچی:سابق صدر عارف علوی بانی پی ٹی آئی کے 1971 سانحے سے متعلق ٹویٹ کی حمایت میں آگئے۔ کہتے ہیں کسی کو حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پڑھنے کاکہنا کونسی غداری ہے؟ کیا ایک واقعے کے حقائق سے کسی کو روشناس کرانا جرم ہے ؟
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ غدار قرار دینے کیلئے ایک خودساختہ پیمانہ مقرر ،،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیاجائے، بانی پی ٹی آئی گھبرانے والا نہیں، بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے ، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہوگا
سابق صدر کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے، حمود الرحمٰن دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں۔