
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا ہے۔
موجودہ صورت حال میں قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیر اعظم قوم سے خطاب فرمائیں گے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہداری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2021
پاکستان میں اس وقت دائیس بازو کی شدت پسند جماعت کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو حکومت نے امن عامہ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
اس جماعت کے احتجاج میں شرکت کیلئے دیگر مذہبی جماعتوں نے بھی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔