عالمی خبریں

فلپائن: ایس یو وی گاڑی نہر میں گرنے سے 13 افراد جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

پولیس کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا کہ شمالی فلپائن کے ایک پہاڑی شہر میں ایک ایس یو وی گاڑی نہر میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے میں زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے۔

پولیس کے مطابق اس گاڑی میں کل 15 افراد سوار تھے، جن میں سے صرف دو افراد اس حادثے میں زندہ بچے ہیں۔ جبکہ 7 بچے بھی جانبحق ہوئے ہیں۔

حادثہ اتوار کی سہ پہر اس وقت پیش آٰیا جب متاثرہ افراد اس گاڑی میں سوار ہو کر کالنگا صوبے کے تابوک شہر میں واقع ایک ندی پر سیر کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اچانک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے بہر ہوگئی اور سڑک سے اتر کر سیدھی نہر میں جا گری اور ڈوب گئی۔

پولیس اور مقامی افراد نے مل کر متاثرین کو نہر سے نکالا اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ مرنے والے میں بیشتر ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ فلپائن کے پہاڑی علاقوں میں ایسے حادثات معمول کی بات ہیں۔ جن کی بڑی وجہ پرانی گاڑیاں، سڑکوں کے کنارے پر باڑ کے نہ ہونے اور ٹرانسپورٹ کے قوانین پر عمل در آمد نہ ہونا بتائی جاتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button