متحدہ عرب امارات

گاڑی کو اٹومٹک سسٹم پر ڈال کر سونے والے ڈرائیور کی گاڑی کو حادثہ ، دو افراد ہلاک

خلیج اردو
19 اپریل 2021
نیوزیارک : امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیسلہ گاڑی کو بغیر ڈرائیور کے چلانے کی کوشش میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گاڑی تیز رفتاری سے چل رہی تھی جب وہایک درخت سے ٹکرا کر آگ پکڑ گئی۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق یہ مکمل طور پر واجح ہے کہ گاڑی میں حادثے کے وقت ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی نہیں تھا۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو متاثرہ افراد میں سے ایک سامنے کی مسافر سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا اور دوسرا عقبی سیٹ پر۔

ہرمین نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک یہ طے نہیں کیا ہے کہ آیا ڈرائیور کی طرف سے ائیربگ لگائی تھی یا نہیں اور حادثے کے وقت کار کا ڈرائیور خودکار نظام کارفرما تھا۔

اپنی ویب سائٹ پر ٹیسلا نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیور امدادی نظام صرف معاونت کیلئے ہے اور اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ڈرائیونگ سیٹ سے توجہ ہٹائی جائے بلکہ یہ معاونت کیلئے ہے اور اس کیلئے ڈرائیور کا متوجہ رہنا لازمی ہے۔

تاہم عام طور پر جب ٹیسلا کی گاڑیوں کی پروموشنل ویڈیو ہوتی ہے تو اس میں ڈرائیور کو پھیچے سوتے ہوئے دیکھایا جاتا ہے یا وہ گاڑی میں دیگر مصروفیات میں ہوتا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button