
خلیج اردو آن لائن:
جعلی ہسپانوی پاسپورٹ کا استعمال کرتےہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والے فلسطینی سیاح کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ 33 سالہ فلسطینی سیاح کو دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات کے شک میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعہ اس سال جنوری کا ہے کہ جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک اہلکار جہاز میں سوار ہونے والے کے بورڈنگ پاس چیک کر رہا تھا۔ اس دوران ملزم نے اپنے پاسپورٹ اس اہلکار کو دیا تو اہلکار کو دبئی میں داخلے اور خروج کی مہر پر شک ہوا۔ جس پر مدعاعلیہ نے اہلکار کو ہسپانوی آئی ڈی کارڈ بھی دیکھایا لیکن وہ بھی جعلی تھا۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق مدعاعلیہ جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے ملک چھوڑنا چا رہا تھا۔ تاہم، گرفتاری کے بعد اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جعلی پاسپورٹ ترکی میں کسی انجان شخص سے 2 ہزار یورو کے عوض خریدا تھا۔
اس نے اپنی تصویر، نام اور دبئی میں داخلے اور خروج کی اسٹیمپ میں جعل سازی کی تھی۔ تاہم، عدالت نے مدعاعلیہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ سزا مکمل کرنے کے بعد مدعاعلیہ کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
Source: Gulf News