
خلیج اردو
ناسا کے مشن ارٹیمس ٹو نے زمین کی پہلی انتہائی واضح ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیج دیں، جنہیں دیکھ کر دنیا بھر کے ماہرین اور عوام حیران رہ گئے۔
جاری کردہ تصاویر میں زمین پر رات کے وقت جگمگاتی روشنیاں نہایت خوبصورتی سے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دن اور رات کے درمیان حدِ فاصل، جسے ٹرمینیٹر کہا جاتا ہے، بھی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ تصاویر نہ صرف تکنیکی لحاظ سے اہم ہیں بلکہ زمین کے ماحولیاتی اور جغرافیائی مشاہدے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
مشن کے شیڈول کے مطابق ارٹیمس ٹو کا عملہ 6 اپریل کو چاند کے عقبی حصے سے گزرے گا اور 10 اپریل کو بحفاظت زمین پر واپس پہنچے گا، جسے اس تاریخی مشن کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مشن مستقبل میں انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کی راہ ہموار کرے گا اور خلائی تحقیق میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔







