خلیج اردو آن لائن:
پاکستان کے مشہور عالم دین اور اپنے پر اثر خطبات سے جانے جانے والے مولانا طارق جمیل اکثر و بیشتر خبروں میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے کپڑوں کا ایک برینڈ ایم ٹی جے لانچ کیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی دن تک اس برینڈ اور مولانا کے کاروباری میں دنیا میں آنے کے حوالے سے بحث جاری رہی۔
اب مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا جم میں بھاری ڈمبل اٹھائے بازوؤں کی ورزش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
مولانا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور صارفین مولانا کے ساتھ عقیدت کے اظہار اور دلچسپ تبصروں کےس اتھ اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔
Molana Tariq Jamil flexes his muscles in workout with personal trainer.#MolanaTariqJamil pic.twitter.com/ewm82ao9pc
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) May 5, 2021
Video Courtesy: The Pakistan Daily/Twitter.







