
خلیج اردو
10 اکتوبر 2020
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی سے شہریوں کی حفاظت کرے گی ۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اب اسلام آباد کی فضاء میں ڈرون کیمرے بھی مشکوک افراد کی نگرانی کریں گے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور چیمبر آف کامرس کے صدر نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 8 ڈرون کیمروں پر مشتمل ائیر پٹرول یونٹ کا افتتاح کیا، ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمز جیسے مسائل پر قابو پانے اور واکنگ ٹریلز پر سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ریسکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
https://twitter.com/ICT_Police/status/1314948628801351684
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ائیر پٹرول یونٹ نے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ،سیکٹر ایف 11 میں جلوس کے ساتھ گلی محلوں میں جرائم پیشہ افراد پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جا رہی ہے،
پاکستان میں میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اب کسی بھی دھرنے یا جلوس کی فضاء میں ڈرون کیمرے سے مشکوک افراد کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمزجس میں پرس و موبائل چھیننے کے واقعات کا تدارک کیا جارہا ہے۔ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا






