پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو نے حکومت سے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

خلیج اردو
اسلام آباد:بلاول بھٹو نے حکومت سے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پیپلزپارٹی کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے، پی پی کی جانب سے معاملات کئی بار اٹھانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

 

 کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور ان مسائل کو اجاگر کرے گی۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، مراد علی شاہ، میر سرفراز بگٹی ، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور حیدر گیلانی شامل ہیں۔

 

کمیٹی اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی سیکرٹری جمیل سومرونے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button