
خلیج اردو
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اہلیہ کی جانب سے سرعام تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر میکرون ویتنام کے دورے پر پہنچے اور جہاز سے اترتے ہوئے ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے بظاہر طیش میں آ کر ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے فوراً بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ابتدائی طور پر خاتون اول برجیت میکرون نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا، تاہم بعد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ واقعہ دراصل ایک نجی لمحے کا حصہ تھا جو "میاں بیوی کے درمیان ہنسی مذاق” میں ہوا۔
ایوانِ صدر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو کی تصدیق یا تردید کے بغیر تبصرے جاری ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی سربراہ مملکت کا اس طرح سرعام تھپڑ کھانا نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ فرانسیسی صدر کی شخصیت کے تاثر پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔






