
خلیج اردو
راولپنڈی:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایکس سروس مین نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں بیس لاکھ سے زائد ریٹائرڈ فوجی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ سابق فوجیوں نے کہا کہ آرمی چیف کی آواز پر لبیک کہا جائے گا اور وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں ایکس سروس مین نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ہمیشہ سے جھوٹے بہانوں کا سہارا لیتا آیا ہے، اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن اسی سلسلے کی کڑی تھا، جسے عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائی صلاحیت اور عسکری مہارت کو دنیا تسلیم کرتی ہے، اور کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سابق فوجیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور ریٹائرڈ افواج دفاع وطن کے لیے ہر وقت تیار ہیں، اور ملکی سلامتی، وقار اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔






