پاکستانی خبریں

ایک اور پڑوسی ملک کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال،ایران سے پاک فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ،فرض کی ادائیگی کے دوران مزید 4 جوان وطن پر جان نچاور کر گئے

خلیج اردو

راولپنڈی: افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی کارروائی  میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہیدہوگئے۔

 

آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چکاب میں پاک ایران بارڈر کے چکاب سیکٹر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے اس کارروائی کیلئے ایرانی سرزمین استعمال کی، جس میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے، پاکستان نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button