
خلیج اردو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث 47 ملزمان کو 10،10 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں۔
جے آئی ٹی نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا۔ مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی، اور اب تک استغاثہ کے 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔





