
خلیج اردو
حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے بہانے غریب عوام کی جیبوں پر بوجھ ڈال دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ صرف ایران جنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ لوڈ کی بدانتظامی اور حکومت کی ناکافی اسٹاک برقرار رکھنے کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اس صورتحال کو برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے ضروری ہے کہ جلد از جلد اسٹاک بڑھایا جائے اور متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں تاکہ قیمتوں میں استحکام آئے۔





