پاکستانی خبریں

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ ہے۔ اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ والدین نے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد: بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ ہے۔ اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ والدین نے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

 

بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہو گیا تھا، جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا، معاملہ مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

 

لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیونکہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتہ ہو گیا ہے۔لاپتہ سیلر ساحل ورما کے والد نے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

 

بیٹے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کر تاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی۔اس واقعے نے بھارتی نیوی نے نام نہادپیشہ ورانہ دعوؤں کا پول کھول دیا ۔

 

بھارت کے اپنے حاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی
اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button