پاکستانی خبریں

اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو بے رحمی سے پیش آونگی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

خلیج اردو
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کو سیاست کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے یا احتجاج کے نام پر شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے متنہ کردیا۔

 

لاہور میں رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی مفادات کے خلاف کام کرنیوالوں کے ساتھ بے رحمی کیساتھ پیش آوں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ سوگ میں ان کی ذہنی حالت خراب ہے۔ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں۔

،وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان ریلیف پیکیج کااعلان کردیا، وزیراعلیٰ کی ذخیرہ اندوزوں کو سخت وارننگ ، کہا جو راشن تقسیم کیاجائے گا اس کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، چھاپوں سے بچنے کیلئے تاجر اپنے گوداموں کو رجسٹرڈ کرائیں،میں خود بھی انتظامیہ کیساتھ جا کر گوداموں کادورہ کروں گی۔

 

مریم نواز کا صوبے کے سوا3کروڑ مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر امداد پہنچانے کاعزم، کہا بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں، ،آنے والے 3سے 4ماہ میں پورے پنجاب کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے،، تیس ہزار سے کم تنخواہ والو ں کو بھی اس ڈیٹا میں شامل کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button