پاکستانی خبریں

جواد احمد ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، میں نے ان کیلئے خانہ کعبہ میں دعا مانگی ہے، ابرار الحق کا جواد احمد کو دشمنی پر گانا بنانے کا مشورہ

خلیج اردو
لاہور:پاکستان کے باپ گلوکار اور سماجی شخصیت ابرار الحق نے ساتھی گولکار جواد احمد کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور وہ ہمیشہ غصے میں رہنے کی وجہ سے اپنی صحت خراب کر چکے ہیں۔

ابرابر الحق نے کہا ہے کہ جواد احمد ان کے خلاف ہمیشہ نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں منافق بھی کہتے ہیں لیکن کبھی پلٹ کر جواب نہیں دیا گیا۔

ابرار الحق نے اپنے ہم عصر گلوکار جواد احمد کو دونوں کے درمیان دیرینہ دشمنی پر گانا بنانے کی تجویز بھی دی۔

حال ہی میں ابرار الحق نے اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی بار جواد احمد سے صلح کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی براہ راست جواد احمد کے خلاف سخت زبان استعمال نہیں کی، تاہم جواد احمد اکثر کھلے عام ان پر تنقید کرتے ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ جواد احمد کو دونوں کی آپسی دشمنی پر گانا بنانے کی تجویز دی تھی، مگر انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔

ابرار الحق نے بتایا کہ ان کا آئیڈیا یہ تھا کہ گانے کے آغاز میں ایک بچی آٹوگراف بُک لے کر دونوں گلوکاروں کے پاس آتی ہے، لیکن دونوں اس بُک کو کھینچتے ہوئے پھاڑ دیتے ہیں جس پر بچی رونے لگتی ہے۔ اسی لمحے سے گانا شروع ہو جاتا ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ابرار الحق نے مزید کہا کہ گانے کا اختتام یوں ہوتا کہ دونوں جہاز میں سفر کر رہے ہوتے ہیں، جہاں دہشت گرد جہاز پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ دونوں گلوکار مل کر ان دہشت گردوں کو شکست دیتے ہیں اور جہاز کو بحفاظت لینڈ کرا کر پاکستانی پرچم لہراتے ہیں۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد اور دلچسپ خیال تھا، لیکن جواد احمد نے اسے قبول نہیں کیا۔

ابرار الحق اور جواد احمد پاکستانی میوزک انڈسٹری کے دو اہم نام ہیں، جو اپنے کریئر کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور چھیڑ چھاڑ میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اگرچہ دونوں گلوکاروں نے کئی مقبول گانے گائے اور یکساں شہرت حاصل کی، تاہم ان کے درمیان اختلافات کبھی ختم نہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button