
خلیج اردو
راولپنڈی: 17 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تور ڈھارہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج واصل جہنم ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
علاقے میں کسی بھی مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔