
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو پاکستان میں طالبان کی آباد کاری کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں طالبان کو دوبارہ آباد کرنے کی تجویز قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دی گئی تھی اور وہ اس منصوبے کے خالق تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے ہی قومی اسمبلی کے فلور پر اپنی تقریر میں اس حوالے سے سہانے خواب دکھائے تھے۔
خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ سوات میں نکلنے والے عوامی جلوس کس کے خلاف تھے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمان کے سامنے قمر جاوید باجوہ سے اس معاملے پر جواب طلبی ہونی چاہیے۔