
خلیج اردو
لاہور:معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کی جانب سے تشدد کا معاملہ صلح کے بعد ختم ہوگیا۔
گلوکارہ کے بھائی شاہد کے مطابق نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہو چکی ہے، جس کے بعد مقدمہ واپس لینے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔
شاہد نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن حالیہ معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ تاہم، خاندان کی مداخلت سے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا اور شوہر کو سمجھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نصیبو لال کے خاندان نے فیصلہ کیا کہ معاملے کو مزید نہ بڑھایا جائے، جس پر پولیس کو بھی کارروائی روکنے کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نصیبو لال نے لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں اپنے شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔