پاکستانی خبریں

اداکار راشد محمود پر حملہ، شناختی کارڈ اور قیمتی سامان چھین لیا گیا

خلیج اردو
رحیم یار خان، 12 جون 2025: سینئر پاکستانی اداکار راشد محمود پر رحیم یار خان میں حملہ کر کے ان سے قیمتی سامان اور شناختی کارڈ چھین لیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راشد محمود موٹروے انٹرچینج سے راستہ بھٹک کر شیخ خلیفہ برج کے قریب جا پہنچے۔

اداکار کے مطابق ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور بغیر تحقیق کیے ان پر حملہ کر دیا۔ علاقہ مکینوں نے نہ صرف انہیں مارا پیٹا بلکہ ان کا شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی چھین لیا۔

راشد محمود نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "مجھے لگا جیسے یہ کچے کے ڈاکو ہیں، قصور ان کا تھا لیکن مار مجھے پڑی۔ میری جان بچ گئی، لیکن صدمہ بہت گہرا ہے۔”

پولیس کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں نے اس افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button