پاکستانی خبریں

تشدد کی کارروائیاں ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کے ہمراہ شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت

خلیج اردو
راولپنڈی:رینجرزکے3شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔نمازجنازہ میں وزیراعظم اوروزیرداخلہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک محمد رمضان شہید ، سپاہی گلفام خان شہید اور سپاہی شاہ نواز شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ گزشتہ روز جاری احتجاج کے دوران شہادت کو گلے لگانے والوں کو چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کیا گیا۔

 

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے شہادت قبول کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button