خلیج اردو:قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، دورہ زمبابوے کے دوران 2 فاسٹ باؤلر انجری کا شکار ہوگئے۔احمد دانیال اور شاہنواز دہانی دورہ زمبابوے سے باہرہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد دانیال کو ہیمسٹرنگ اور شاہنواز دہانی کو ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے۔دونوں کرکٹرز کا لاہور میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔
دوسری طرف عباس آفریدی اور جہانداد خان کو متبادل کے طور پر زمبابوے بلالیا گیا۔