خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بادی النظر میں عمران خان کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے جیل سے بیرسٹر سیف کے ذریعے پیغام بھیجا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک کے بجائے سنگجانی ٹول پلازہ منتقل ہو جائیں لیکن بشری بی بی نے اس پیغام پر یقین نہ کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کے ٹیلیفون سے علی امین گنڈاپوراور عمر ایوب سے گفتگو کی جس میں بانی پی ٹی آئی نےعلی امین گنڈاپور کو ڈی چوک کےبجائےسنگجانی میں دھرنا دینےکی ہدایت کی۔
،دونوں رہنماؤں نے یہی پیغام بشریٰ بی بی کو پہنچایا مگر بشریٰ بی بی نے ڈی چوک میں ہی احتجاج ریکارڈ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف کے درمیان دو روز میں دو ملاقاتیں ہوئیں۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرسیف کے موبائل فون سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسے بات چیت کی تھی۔
ڈی چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ کارکن وعدہ کریں مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جا ئیں گے ،، اللہ نے مشکلات کے باوجود عمران خان کے حکم پر ہمیں اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی باہر نہ آ جائیں ہم اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔ عمر ایوب نے کہا عوام قربانی دی رہی ہے با نی کو لے کر واپس جائیں گے۔