پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی میں عمران خان سے زیادہ طاقتور شخصیت آگئی ہے، خفیہ ہاتھ سب کنٹرول کررہا ہے، محسن نقوی کی نام لیے بغیر بشریٰ بی بی پر تنقید

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فسادکی جڑصرف ایک خفیہ ہاتھ جو سب پربھاری ہے۔ پیچھے بیٹھا خفیہ ہاتھ پی ٹی آئی کوکنٹرول کررہاہے۔

 

انہوں نے نام لیے بغیر بشریٰ بی بی پر تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آ ئی والوں سے ہر طر ح سے ہم نے با ت چیت کی کو شش کی، ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، صرف مطالبات ہوتے توایسا نہ کرتے۔

 

ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ سنگجانی جا نے کا فیصلہ ہو گیا تھا مگر خفیہ لیڈرشپ فیصلہ کررہی ہے ، خفیہ ہا تھ پا رٹی کو ٹیک اوور کر لے گا، یہ دیکھتے رہ جا ئیں گے۔

 

مسٹر نقوی نے مزید کہا کہ گو لی کا جواب گو لی سے نہیں دینا چا ہتے، حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار نہیں مظاہرین شیلنگ کر رہے ہیں۔ دراصل خیبرپختونخوا حکومت نے مظاہرین کو شیل فراہم کیے،ساڑھے 4ہزار کا ایک شیل آتا ہے اتنے زیادہ شیل کہاں سے آئے۔

 

محسن نقوی نے متنبہ کیا کہ اب پولیس کو فر ی ہینڈ دیدیا ہے جسطرح چاہیں مظاہرین سے نمٹیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button