
خلیج اردو
اسلام آباد: پاک فضائیہ نے بھارتی حملوں کے خلاف کامیاب دفاع کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں بشمول 3 رافیل طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کی۔
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے بھارتی طیاروں کو لاک کرنے اور بھارتی پائلٹس کی گفتگو کے ثبوت پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی حملوں کا 2 منٹ کے اندر بھرپور جواب دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرایا۔
انہوں نے بھارتی رافیل طیارے کے پائلٹس کی آواز بھی سنوائی، جس سے پاکستان کی فضائی حکمت عملی کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔





