پاکستانی خبریں

علی امین گنڈاپور کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست، جنگی صورتحال اور جیل پر حملے کے خدشات کو بنیاد بنایا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی پیرول پر رہائی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے تصدیق کی ہے کہ درخواست میں قومی سلامتی کے تناظر میں پیرول پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور ملک کو اس وقت قومی ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔ اس تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی قومی سطح پر موجودگی ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

مزید برآں، درخواست میں اڈیالہ جیل پر ڈرون حملے کے ممکنہ خطرے کو بھی رہائی کی اہم وجہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملکی موجودہ سیکیورٹی حالات میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے ان کی فوری پیرول پر رہائی ضروری ہے۔

درخواست پر آئندہ سماعت کی تاریخ متوقع ہے، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ فریقین کا مؤقف سن کر فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button