خلیج اردو
اسلام آباد: اکتوبر میں مہنگائی بڑھ گئی۔ایک ماہ میں پیاز،سبزیاں،پھل،انڈے،مچھلی مہنگی ہوئی،چینی،ٹماٹر،دال مونگ،آٹا اور دودھ سستا ہوا۔ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ۔رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد تک پہنچ گئی۔اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔۔دیہی علاقوں میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ۔اکتوبر میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد۔۔تازہ سبزیوں کی قیمت میں 17.74 فیصداضافہ ہوا۔۔۔۔۔پھل 6.49 فیصد، انڈے 6.05 فیصد مہنگے ہوئے۔آلو کی قیمت 3.72 فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 10.23 فیصد کمی،ٹماٹر 3.11 فیصد، دال مونگ 2.05 فیصد،آٹا 1.87 فیصد اور تازہ دودھ 1.73 فیصد سستا ہوا۔