پاکستانی خبریں

پاکستان مظلوم فلسطینوں کی آواز بن گیا،ایوان بالا سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کےخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان مظلوم فلسطینوں کی آواز بن گیا۔ سینیٹ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کےخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

ایوان بالا نے مظلوم فلسطینوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی بھر پور مذمت کر دی۔ فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ مکمل
اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی فرق نہیں آیا۔۔

 

سینیٹر اسحاق ڈار نے اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قرار داد پیش کی جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ، امدادی سامان پہنچانے اور فلسطینی علاقوں کو فوری خالی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا اقوام متحدہ کے مطابق آٹھ ہزار سے زائد شہید ہو چکے۔ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ پچیس ہزار فلسطینی زخمی اور ایک سو بائیس سکولوں کو تباہ کیا گیا۔ غزہ میں نہ خوراک ہے نہ پانی اور نہ ہی ادویات ہیں۔

 

سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ۔معصوم فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے ملبے کے ڈھیر قبرستان بن گئے ہیں۔۔نثار کھوڑو نے کہا کہ جمہوری حق مانگنے کے لئے گولیاں چلائی گئیں۔ لوگوں کو مارا گیا

 

سینٹر حافظ عبدالکریم نے عربی زبان میں تقریر کرتے ہوئے فلسطینوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button