خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی ایف کلاس نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ دوہزارتئیس کے مقابلے ۔ جہلم اور پبی فائرنگ رینجز پر جاری مقابلوں میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر 100 سے زائد شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ فاتحین کو سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز سے نوازا جائے گا۔
اٹھائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے مقابلے3 نومبر تک جہلم اور پبی فائرنگ رینجز پر جاری رہنگے۔ مقابلوں میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر 100 سے زائد شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان میں لانگ رینج شوٹنگ کی تاریخ میں پہلی بار،ٹیم میچز الیکٹرانک اسکورنگ پر کرائے جا رہے ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں شوٹرز کے حاصل کردہ سکور کو پاکستان لانگ رینج شوٹنگ کی قومی رینکنگ کی تشکیل کیلئے شمار کیا جائے گا۔
ہرکیٹگری 600 میٹر، 800 میٹر اور 1000 میٹر کے تین بہترین کھلاڑیوں
اور ٹیموں کو بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز سے نوازا جائے گا۔